پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 990 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی ہے جبکہ 4ہزار 315 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 990 افراد میں وائرس کی تصدی ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 16 ہزار 817 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اب تک پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 6340 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 6 ہزار 53 ، کے پی کے میں 2627 ،بلوچستان میں ایک ہزار 49 ، گلگت بلتستان میں 339 ، آزاد کشمیر میں 66 اور اسلام آباد میں 343 افراد میں وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خواہ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 146 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 106 سندھ میں 112 ، بلوچستان میں 14 ، گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 4 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔سب سے زیادہ مریض پنجاب میں صحتیاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 1921 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 1222، کے پی کے میں 654 ، گلگت بلتستان میں 248 ، بلوچستان میں 183 ، آزاد کشمیر میں 43 اور اسلام آباد میں 44 افراد ٹھیک ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 57 ہزار 660 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 33 ہزار 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 10 لاکھ 14 ہزار 900 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آ ئے ہیں جہاں تعداد 10 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد 63 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار 47 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔دوسرے نمبر پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سپین میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد دو لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے تاہم یہ امریکہ کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے ، سپین میں 24 ہزار 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ایک لاکھ 12 ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں ۔تیسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 5 ہزار ہو گئی ہے اور یہ مسلسل بڑھتی جارہی ہے اٹلی میں اب تک 27 ہزار 967
افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 75 ہزار سے زائد ٹھیک بھی ہوئے ہیں
افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 75 ہزار سے زائد ٹھیک بھی ہوئے ہیں
Comments
Post a Comment