عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کے قومی جذبے سے سرشار نمائندے نے اس ملک سے فوری طور پر امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق الفتح اتحاد کے نمائندے حسن سالم نے کل رات عراق میں تعینات امریکی سفیر متیو ٹیولر( Matthew H. Tueller ) سے منسوب خط کے جواب میں کہا کہ عراق کی سیاسی جماعتوں خاص طور سے شیعہ رہنماوں کو ایک موقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی طور امریکہ کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے۔
الفتح اتحاد کے نمائندے کا کہنا تھا کہ عراق کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اس بار امریکہ کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے حمایت سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہئیے۔
عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے امریکی سفیر کے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ عراق میں حکومت اور عوام اپنے قومی مفادات اور ملک کی مصلحت کو سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی ذرائع ابلاغ نے کل بروز منگل عراق میں تعینات امریکی سفیر متیو ٹیولر سے منسوب خط کو جاری اور شائع کیا کہ جس میں امریکی سفیر نے کہا تھا کہ اگر عراق میں حکومت تشکیل نہ پائے تو امریکہ، عراق کو در پیش مسائل و مشکلات میں مدد دینے کیلئے ہر قسم کی کوشش کرے گا۔
Comments
Post a Comment